حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)مغربی بنگال میں آج ضمنی انتخاب کے نتائج کے
بعد بی جے پی کے ایک امیدوار کی کامیابی کے بعد ایک نیا ریکارڈ درج کیا
گیا۔ یعنی مغربی بنگال اسمبلی میں بی جے پی کا کھاتہ کھل گیا۔ سامک
بھٹاچاریا بی جے پی کے مغربی بنگال ریاست کے جنرل سکرٹری ہیں۔ انہوں نے بی
جے پی کے امیدوار کی حیثیت سے Basirhat Dakshin حلقہ اسمبلی میں کامیابی
حاصل کی۔ جبکہ ایک اور حلقہ میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے امیدوار
نے کامیابی حاصل کی۔